مہر نیوز کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ یمن اتوار کو الحدیدہ بندرگاہ پر کئے گئے اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔
انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ خدا کی مدد سے، ہم صہیونی دشمن کی نئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔"
عامر نے مزید لکھا کہ اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔ کیونکہ احتیاطی منصوبہ بندی کے تحت راس عیسیٰ اور الحدیدہ بندرگاہوں میں تیل کے ذخیرے کو پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی اسرائیلی جارحیت یمن کو فلسطینی عوام کی حمایت سے نہیں روک سکے گی اور یمنی فوج فلسطین کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
آپ کا تبصرہ